

(پ۔ر ) ورلڈ لیبارٹری پروفیشنلز ویک کے سلسلے میں آج کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی پمز اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب آرگنائزر ڈاکٹر رضوان کیانی نے تمام آنے والے شرکاء و مہمانان کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر خالد حسن چیف پیتھا لوجسٹ اکبر نیازی ہسپتال اسلام آباد ۔ پروفیسر عنبرین خالد سربراہ پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پمز ۔ ڈاکٹر سمن وقار اسسٹنٹ پروفیسر ۔ ڈاکٹر فیاض ۔ ڈاکٹر راشد اقبال ۔ ڈاکٹر عارف ندیم ۔ ڈاکٹر عثمان وحید نے صحت کے شعبے میں لیبارٹری پروفیشنلز کے کردار اور مستقبل میں ہونے والی تعمیری تبدیلیوں پر روشنی ڈالی تقریب میں محمد ارشد خان سیکرٹری جنرل آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ۔ امجد محمود ۔ چوہدری ظہیر ۔ گل بشر اور دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی ملک تنویر نوشاہی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے اور تمام شرکاء کی خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا ۔
