مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں تعمیر کردہ عطاء الحق قاسمی آڈیٹوریم کے افتتاح کے موقع پر دعا کی گئی

Spread the love

وزیر آباد : پاکستان مثبت معاشرت پر مبنی ملک ہے۔تعمیر وترقی کےجذبے سے سر شار ادارے معاشرتی انقلاب کے مشن پر کار بند ہیں۔علم وادب سے بھرپور ماحول مستقبل سنوارنے کا سبب بنتا ہے۔مسلم ہینڈز قومی وعالمی سطح پر علم کے فروغ کے مقدس پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ادیب وکالم نگار عطاء الحق قاسمی نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں تعمیر کردہ عطاء الحق قاسمی آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین سید لخت حسنین نے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ انسانی خدمت ان کا وراثتی وصف ہے اور دنیا بھر کی یتیم اور ضرورت مند طبقات کو جدید علوم وفنون سے بہرہ مند کر کے معاشرے کا فعال حصہ بنانا ہمراہ مشن ہے اور اس وقت پچاس سے زیادہ ممالک میں مسلم ھینڈز خدمت گار بن کر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ممتاز صحافی واینکر پرسن نجم ولی خاں نے کہا کہ مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ ایک عالمی سطح کا اداریہ ہے جہاں 83فی صد بچوں کو تمام جدید سہولیات سے آ راستہ ماحول میں جدید تعلیم و تربیت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے جو لائق تحسین اور مسلم ھینڈز ٹیم کی انسانی قدروں سے محبت کی عکاس ہے۔بار ایسوسی ایشن وزیر آباد کے صدر امتیاز احمد خاں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ منفی پراپیگنڈہ سے ہماری قومی سوچ کو مفلوج بنانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسے میں اسلامی اور قومی سوچ کی حامل نوجوان نسل تیار کرنے کے مشن پر کاربند لوگ ملت کے محسن ہیں۔ تقریب سے ممتاز صحافی نعیم قیصر نجمی،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور ،ریجنل مینجر خالد قریشی ،ایریا مینجر رانا عمر فاروق ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، ممتاز سماجی شخصیات آ صف محمود کلیر،اسرار صدیقی ، افتحار احمد بٹ ،محمد اشرف نثارکے علاؤہ کی معروف سماجی،مذہبی،سیاسی شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں