ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ 03-مئی2025ءکو کمیٹی روم میں ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،محمد ارشد احمد مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،میجر(ر)سعد ہاشمی،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم ،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،احسان شاکر،سید مظہر عباس نقوی،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا اور تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جنرل سیکرٹری نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری نے فنانس رپورٹ پیش کی۔گزشتہ ماہ کو ہونے والے “یوم جمہوریہ”کے پروگرام جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول جادہ میں منعقد کیا گیا تھا۔اس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا گیا۔کہ یہ پروگرام مجموعی طور پر اچھا رہا۔جس کے لیئے سی ڈی سی کی تمام ٹیم داد و تحسین کی مستحق ہے۔اس پروگرام میں “یومِ تکبیر”کے حوالے سے المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام کو بھی حتمی شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔کہ ملکی سرحدوں پر کشیدگی کی وجہ سےاس دن کے حوالے سے ہماری نئی نسل کو اس دن کی افادیت سے آگاہ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ تا کہ ہماری موجودہ نسل اپنے دشمن کو بخوبی پہچان لے۔میجر(ر)ذرغون گل خان نے مرحوم میجر محمد انور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مرتے دم تک نوجوان نسل کو وطن سے محبت کا درس دیتے رہے اور ملک سے محبت کے لیئے ان کے جذبات ابھارتے رہے۔جبکہ اب اس فریضے کو زاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور المرکزجہلم ٹیم بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
آج کے اس اجلاس میں افواج پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیئے ایک قرارداد بھی پیش کی گئی۔جس میں تمام حاضرین نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا۔کہ وہ ملکی سلامتی اور تحفظ کے لیئے سرحدوں پر سینہ تانےکھڑی اپنی بہادر افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اور انہیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔
آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔
