
جہلم ( بلال رضا ) اتفاق پریس کلب کھاریاں کی مشاورتی میٹنگ اتفاق پریس کلب کھاریاں آفس میں منعقد ہوئی بانی محمد سلیمان قادری کی قیادت میں تمام عہدے داران و ممبران نے میٹنگ میں بھرپور شرکت کی اور 7 مئی بروز بدھ کو ہونے والے پروگرام کے متعلقہ اپنی اپنی رائے پیش کی اس کے بعد تمام ممبران عہدے دوران سے رائے لی گئی صدر ملک جاوید اقبال شانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا انشاءاللہ 7 مئی بروز بدھ کو ہونے والے پروگرام کو ہم بہترین طریقے سے کامیاب کروانے کی کوشش کریں گے اور انے والے مہمانوں کو بھرپور طریقے سے پروٹوکول دیں گے اور ان کا پرتپاک استقبال کریں گے ہمارے ساتھ ملنے والے اتحادی پریس کلب جتنے بھی ہوں گے ان کو اوارڈ سے نوازیں گے اس کے علاوہ جتنے بھی مہمانان گرامی ہیں ان کا بھرپور پروٹوکول اور انعامات ضروری ہوں گے اور ہر ایک اپنی ڈیوٹی کو یہ سمجھ کر کرے کہ یہ ہمارا اپنا پروگرام ہے ہمارے پریس کلب کا پروگرام ہے اور انے والے سب ہمارے مہمان ہیں اور اج اتفاق پریس کلب صرف میزبانی کر رہا ہے جس میں صدر ہو یا پھر کوئی ممبر ہر کوئی اپنی ڈیوٹی کے مطابق ڈیوٹی کرے گا بانی محمد سلیمان قادری نے کہا میں مشکور ہوں سب کا کہ جو لوگ اپنا قیمتی ٹائم نکال کر فل ہاؤس میٹنگ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسی طرح ہم انشاء اللہ تعالی سات مئی بروز بدھ کو بھی کامیابی کا جھنڈا لہراتے ہوئے واپس اپنے اتفاق پریس کلب میں ائیں گے اور یہ پروگرام انشاء اللہ تعالی تاریخی پروگرام ہوگا جس کی مثال ہمیشہ زندہ رہے گی بابر چوہدری نے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور اپنے میٹھے اور جادوگری الفاظ سے تمام حاضرین کے دل مول لیے اور ان کے دلوں میں اپنا گھر بھی کر لیا
