دن دیہاڑ ے بینک سے آٹھ لاکھ روپے نکلوا کر گھر لے جانے والا شخص گھر کی دہلیز پر لٹ گیا

Spread the love

وزیرآباد:‌ دن دیہاڑ ے بینک سے آٹھ لاکھ روپے نکلوا کر گھر لے جانے والا شخص گھر کی دہلیز پر لٹ گیا ملزمان فرار نجی بینک کا بینک مینجر گرفتار مختلف دفعات کہ تحت دو مقدمات درج۔ کلاسکے کہ رہائشی امان اللہ ولد حاجی رحمت نے پولیس کو درخواست دی کہ میرا بیٹا حافظ محمد عبداللہ دن گیارہ بجے نجی بینک کلاسکے سے اٹھ لاکھ روپے نکلوا کر جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچا تو دو کس نامعلوم مسلحہ افراد نے گن پوائنٹ پر رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ کے موقف کہ مطابق مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کہ لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ایس او پیز کے مطابق متعدد بار وارننگ دے چکے ہیں کسی بھی فرد کہ بینک سے بڑی رقم نکلوانے پر بینک مینجر فوری طور پر متعلقہ پولیس کو آگاہ کرنے کا پابند ہو گا اسی پاداش کہ اندر متعلقہ نجی بینک کے مینجر پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا مقدمہ سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کہ تحت درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں