صحافی اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے اور انکے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے

Spread the love

وزیرآباد: صحافی اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے اور انکے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،معاشرتی ترقی خوشحالی لوگوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے ہراول دستے کاکام کرتاہے،اپنے صھافتی پیشہ وارانہ فرائض کی بجاآوری مین کئی خطرات سے دوچار ہونے کے باوجود حق وسچ کے پرچم کو بلند کرنے اور قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیتا۔ان خیالات کا اظہار صدر بابائے صحا فت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ اور سرپرست صابر حسین بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے ہر فرد کی آنکھ،کان بن کر انکی داد رسی میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لاتا ہے کیونکہ صحافت خبروں کی ترسیل کا نام نہیں بلکہ ہر ظلم ونا انصافی کے خلاف مزاحمت حق گوئی کی حمایت اور عوام میں شعور کی بیداری کا نام ہے اس شعبے کو دبانے کو ہر حملہ صحافی برادری پر ہی نہیں بلکہ پاکستان کے چوتھے ستون پر حملہ ہے قوموں کی ترقی میں صحافت اہم محرک کی حیثیت رکھتی ہے صحافیوں کی یکجہتی ہی اس مقدس شعبے کی ترویج وترقی کی ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں