ڈی ایچ اے پشاور کا میریٹ ھوٹل مانچسٹر میں روڈ شو کی کا میاب تقریب کا انعقاد قونصل جنرل طارق وزیر کی خصوصی شرکت

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
ڈی ایچ اے پشاور کی برطانیہ کے ممتاز قانون دان رضوان سلہریا کے تعاون سے میریٹ ہوٹل پکڈلی مانچسٹر میں لانچنگ روڈ شو کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا – جس میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے پشاور عمران فیصل – خلیل چودھری -اکبر جان – پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل اور مقامی کمیونٹی کی بھر پور شرکت اور پراپرٹی خریدنے میں دلچسپی -پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان کی خصوصی شرکت – – اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو سرمایہ کاری کی بہت ضرورت ھے -ڈی ایچ اے پشاور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع ہیں – آج کے کامیاب روڈ شو کرنے پر ڈی ایچ اے پشاور کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے – ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے پشاور عمران فیصل کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ میں تارکین وطن کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ قیمتیں رکھی گئ ہیں – ڈی ایچ اے پشاور میں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں جن میں بجلی -گیس – واٹر شامل ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے محفوظ سرمایہ کاری ہے – خلیل چودھری نے کہا کہ ڈی ایچ اے پشاور میں کمرشل اور رہائشی پلاٹ انوسٹمنٹ کریں آپکی انوسٹمنٹ مکمل محفوظ ھو گی – یہ رہنے کے لئے اور سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھا اور محفوظ پروجیکٹ ہے – یہاں پر کسی کے ساتھ دھوکہ نہیں ھو سکتا – برطانیہ کے ممتاز قانون دان رضوان سلہریا نے ڈی ایچ اے پشاور روڈ شو میں آنے والوں کا شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ آج ہیاں پر بھاری تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت اور دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ھوئ – اور امید ھے کہ لوگ اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کریں گے – اکبر جان نے بھی ڈی ایچ اے پشاور پراجیکٹ کے متعلق پشتو زبان میں تفصیل سے بریفنگ دی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں