وزیرآباد: بدر کے میدان میں 313 قلیل تعداد میں مسلمان، جو خلوصِ نیت، اتحاد اور اللہ پر کامل یقین رکھتے تھے، نے ایک بڑی مشرک فوج کو شکست دی، لیکن آج جب مسلمان اربوں کی تعداد میں ہیں تو ذلت، انتشار اور کمزوری کا شکار کیوں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے احمد پرنٹرزکی جانب سے بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمد عاصم مصطفائی،کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز پاکستان صاحبزادہ سید ضیاء النور،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،ڈائریکٹر تاج گارڈن حاجی محمد رفیق بھٹہ،صدر مرکزی بزم غوثیہ ملک محمد یوسف چاند،سماجی شخصیات محمد بشیر کھوکھر،محمد اقبال،افتخار حسین صدیقی،ڈائریکٹر احمد پرنٹرزلئیق احمد کھوکھر،ڈائریکٹر احمد جیولرزظہیر احمدکھوکھر،صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈطارق جاوید ملک،احمد یار وڑائچ،قاری سعید احمد ارشد،راشد رفیق بھٹہ،ملک تنویر احمد،میاں احسان اللہ،محمد طفیل وائیں والے،ابرار احمد،نوید احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو دوبارہ اپنی عظمتِ رفتہ حاصل کرنے کے لیے اخوت، اتحاد اور احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کے احساس سے غافل ہو چکے ہیں، حالانکہ اسلام ہمیں باہمی ہمدردی، بھائی چارے اور تعاون کا درس دیتا ہے، جب تک ہم فرقہ واریت، حسد، خود غرضی اور دنیا پرستی کو چھوڑ کر دین کی اصل روح کو اپنانے کی کوشش نہیں کریں گے، تب تک امت کا اجتماعی حال بہتر نہیں ہو سکتا پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ ہمیں صرف مذہبی رسومات تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ دین کو بطور مکمل ضابطہ حیات اپنانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیا اور دنیاوی مشغولیات میں گم ہو کر اپنی دینی شناخت اور مقصدِ حیات کو فراموش نہ کریں۔کانفرنس میں وزیرآباد اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی، اور نوجوان نسل کی دینی رہنمائی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
