دو مختلف حادثات میں اخبارات کا ہاکر جاں بحق ایک شخص زخمی،

Spread the love

وزیرآباد: دو مختلف حادثات میں اخبارات کا ہاکر جاں بحق ایک شخص زخمی،پولیس تھانہ صدر مصروف تحقیق،زخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا وزیرآباد کے علاقہ چناب قینچی کے قریب الہ آباد وزیرآباد کے رہائشی موٹر سائیکل سوار معروف ہاکر محمد فاروق کو تیز رفتار کار نے عقبی جانب سے ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا حادثہ میں فاروق جاں بحق ہو گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی اخبار ہاکر اپنے بیٹوں سے چناب ٹول پلازہ کے قریب ملاقات کے بعد واپس وزیرآباد آ رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا متوفی کی نعش کو سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیا دوسرے حادثہ میں احمد نگر روڈ پر علی نگر کے قریب قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار فاروق احمد جو کہ حساس ادارے کا ملازم بتایا گیا ہے کو ٹرالر کی ٹکر لگی جس سے نوجوان زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ابتدائی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں