وزیرآباد میں 8 ارب روپے کی خطیر رقم ترقیاتی کاموں کے لیے مختص

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد میں 8 ارب روپے کی خطیر رقم ترقیاتی کاموں کے لیے مختص شہر میں سیوریج ،نکاسی آب کے نالے ،گلیوں محلوں کی تعمیر ،واٹر سپلائی ،بلدیہ کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقلی سمیت کام ہونگے ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے پیر میٹھا روڈ کے مقامی مسلم لیگی راہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق مسلم لیگی کونسلر افتخار احمد بٹ، ملک گلزار احمد ،،عبدالقدیر وڑائچ ، احمد یار وڑائچ ، ملک یاسین ،عمران سہیل چوہان،میاں عمران یعقوب، خرم شہزاد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 ارب 70 کروڑ روپے منظور ،جبکہ ورلڈ بینک کی جانب سے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام قبل ازیں ہی جاری ہیں وزیرآباد میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے انتظامات پر بھی عمل ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وزیرآباد کے واٹر سپلائی موٹر سسٹم کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے وسیع منصوبہ کا آغاز ہو رہا ہے نالہ پلکھو میں مستعمل شدہ پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعہ ٹریٹ کر کے پھینکا جائے گا تاکہ آبی حیات کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے مسلم روڈ ،جناح کالونی ،ونجووالی،کرم آباد ،چیمہ کالونی ،آرائیں کالونی ،حاجی پورہ ،گوندل پورہ ،دھونکل روڈ ،نظام آباد ،الہ آباد ،بستی قدرت آباد ،نصیر کالونی ،سمیت اندرون وزیرآباد میں گلیوں نالیوں کی تعمیر سیوریج اور واٹر سپلائی کے جال بچھائے جا رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے ہمارے شہر کو ان 189 شہروں کی فہرست میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا ہے اور 4 ارب 70کروڑ روپے وزیرآباد کے عوام کے لیے مختص کیے ہیں جبکہ قبل ازیں ورلڈ بینک کی جانب سے خطیر رقم 3 ارب 20کروڑ روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے یوں اہل وزیرآباد کے ترقیاتی کاموں اور شہر کی صفائی و ستھرائی کی بہتری کے لیے کم و بیش 8 ارب روپے کی خطیر رقم اہل وزیرآباد کے لیے ایک تحفہ ہے مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے اور خدمت کا یہ عمل عوامی وزیر اعلی مریم نواز نے جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اہل وزیرآباد وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں ترقیاتی پیکج پر مشکور ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں