,اسلام اباد پ ر، دنیا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ہونی چاہیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو انگلش میڈیم میں ضرور پڑھائیں لیکن مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے بھی اراستہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ دنیا فانی ہے اس کے بعد بھی ایک دنیا یعنی اخرت ھے وہاں انگریزی میں سوال جواب یا بخشش نہیں ہوگی وہاں اسی کی کامیابی ہوگی جس نے اللہ پاک پر ایمان اقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور ان کی اولاد پاک سے پیار کیا ہوگا اور جس دل میں اللہ پاک کا کلام محفوظ ہوگا وہ اپنے والدین بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کی بخشش کا ذریعہ ہوگا جامعہ جامعہ معارف القران الرحمن مسجد اے جی پی ار کالونی کراچی کمپنی میں قاری شیر باز کے فرزند ارجمند حافظ محمد انیس کی تقریب تکمیل قران کے سلسلے میں حضرت مولانا پروفیسر عبدالغفور نجم نے ان خیالات کا اظہار کیا تقریب میں حضرت مولانا طارق چشتی حسن ابدال، مولانا قاری غلام عبارت ،قاری دوست محمد صدیقی، مذہبی و سماجی شخصیت ملک تنویر نوشاھی، مولانا قاری انور حسین، علامہ مشتاق حسین، نعیمی قاری چند محمود، رانا مشتاق احمد، قاری مدثر، جامعہ مسجد انتظامیہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم محمد عباس کہوٹ، اور دیگر کثیر تعداد میں طلباء اور علماء نے شرکت کی،
