وزیرآباد: مدرسہ دار العلوم ضیاء الحرمین سوہدرہ کی سالانہ تقریب دستار بندی کا انعقاد کیا گیا،21 حفظ القرآن،8درس نظامی،4بچوں کی بی ایس مکمل ہونے پر دستار بندی کی گئی،تقریب میں سجادہ نشین بھیرہ شریف پیر امین الحسنات،چیئرمین مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید لخت حسنین،کالم نگار مدثر اقبال بٹ،پیر مزمل حسین شاہ جماعتی،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،صاحبزادہ حامد رضا،مظفر اقبال چشتی سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پیر امین الحسنات اور صاحبزادہ سید لخت حسنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وسنت پر ہی عمل کرنے سے مسلمانو دنیا وآخرت میں فلاح پاسکتے ہیں،لہذاء اپنے بچوں کو قرآن سنت سے روشناس اور معاشرے میں نیک اور صالح انسان بنانے کے لئے اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کرواکر اپنا دینی فریضہ ادا کریں، قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنا آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے،حفاظ کرام کے لئے اللہ تعالیٰ نے بہت سے انعامات کا وعدہ کیا ہے،حفاظ کرام کے والدین کو بھی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نمایاں مقام عطاء فرمائے گا،مدرسہ دارالعلوم ضیاء الحرمین سوہدرہ جیسے ادارے ہمارے معاشرے مین کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کی جاتی ہے،دینی مدارس ملک میں شرح کواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،وہاں بھی علم کی روشنی کی ہے جہاں وسائل کے باوجود حکومت کی رسائی نہیں،مدرسہ دارالعلوم ضیاء الحرمین سوہدرہ بچوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ کرنے والی عظیم درسگاہ ہے،جہاں پر سینکڑوں بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین کے لئے بخشش کا ذریعہ بن رہے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
