زندگی ویلفیئر سوسائٹی سوہدرہ کے فلاحی ہسپتال میں کلینیکل لیب کا افتتاح

Spread the love

وزیرآباد ::زندگی ویلفیئر سوسائٹی سوہدرہ کے فلاحی ہسپتال میں کلینیکل لیب کا افتتاح عالمی سماجی شخصیت اور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے سربراہ، صاحبزادہ پیر سید لختِ حسنین نے دعائے خیر سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز حکومتوں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں، اور زندگی ویلفیئر سوسائٹی اس میدان میں قابلِ تقلید کردار ادا کر رہی ہے۔ کلینیکل لیب کا قیام مالی طور پر کمزور طبقے کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔ انہوں نے فلاحی اداروں میں شفافیت اور حکمتِ عملی کو لازمی قرار دیا اور کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے آغاز ناقابلِ دوام ہوتا ہے۔ سینئر صحافی انجینئر نعیم قیصر نجمی کے سوال پر انہوں نے مسلم ہینڈز کی معاونت کی مشروط پیشکش کی۔ اس موقع پر صدر سرفراز احمد، قمر مبین مغل، سلامت علی، سید آل احمد، اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ لیب میں جدید مشینوں کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا اور ڈاکٹرز و عملے سے ملاقات کی گئی۔ مہمان خصوصی کو بتایا گیا کہ روزانہ پچاس سے زائد مریضوں کو علاج، ادویات اور ٹیسٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پیر صاحب نے آئندہ چلڈرن ہسپتال منصوبے کی تعریف کی اور ادارے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں