
(نمائندہ خصوصی) آج پمز ہسپتال اسلام آباد کے مرکزی یونین افس میں وفاقی وزارتِ صحت کے ملازمین کو ملنے والے منجمد ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پمز نرسنگ ایسوسی ایشن ،پمز افیسرز ایسوسی ایشن،پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور نان گزیٹڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندہ گان اور دیگر ملازمین نے شرکت کی اور فیڈرل ہیلتھ الائنس FHA کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی ۔
اجلاس میں آفیسرز کی نمائندگی ڈاکٹر فیاض ، راجہ امجد محمود نرسنگ اسٹاف کی اسٹاف سلمہ سٹاف نائیلا جیسی راشد ارائیں،رضا سومرو ، سٹاف سمیہ ،سٹاف سمینہ یعقوب ،پیرا میڈیکس سے ملک ذیشان اعوان ،خواجہ سرفراز ،رضوان کیانی ارشد خان نان گزٹیڈ ایسوسی ایشن کے ملک طاہر عوان چوہدری فاروق ،انیس اکرم ,چوہدری وسیم گجر ،انور مسیح اور صابر مسیح شامل کیا گیا ۔ میڈیا کوارڈینیٹر ملک تنویر نوشاھی نے بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی
اراکین نے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کے لیے جدوجہد کا اغاز کر دیا ہے اور منسٹر ہیلتھ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو اپنی سفارشات جس میں ملازمین میں تنخواہوں کی تفریق اور ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے درخواست دیئے جانے اور اس کے ایک ہفتے بعد اگلا احتجاجی لائحہ عمل شروع کیا جائے گا اب عملی کام کرنا ہوگا اور بجٹ سے پہلے اپنی سفارشات حکام اور حکومت وقت تک پہنچانی ہوگی گی ۔تاکہ انے والے بجٹ میں ہیلتھ ملازمین کو ان کا حق مل سکے ۔ اس جدو جہد میں شرکت کرنے والے تمام قائدین و ملازمین کو خوش امدید کہتے ہیں ۔
ایف ایچ اے FHA پمز
