وزیرآباد:: مرکزی تنظیم تاجران کے زیر اہتمام بھارت کی جارحیت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،سرپرست شیخ بلال احمد،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چوہدری،صدر ٹریولز ایسوسی ایشن ملک تنویر احمد،صرافہ ایسوسی ایشن احمد سعید اللہ والے،بیکری اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم انور زبیری،بشارت وارث،آپٹیکل ایسوسی ایشن کے خالد محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر موبائل ایسوسی ایشن عابد مہر،عمر فاروق اللہ والے،میاں احمد رضا ودیگر کررہے ہیں۔محمد اکبر بٹ،شیخ بلال احمد،عامر مشتاق چوہدری،احمد سعید اللہ والے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کا سر بلند کردیا،بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ملک کاوقار بلند کیا، پانچ طیاروں اور ڈرون سمیت جنگی طیاروں کو مار گرا کر اپنی فوجی برتری ثابت کردی، پاکستانی افواج نے بھارتی حدود میں داخل ہوئے بغیر سبق سکھا دیا، پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارت کی چولیں ہلا دیں، لائن آف کنٹرول پر بھارت کا سفید پرچم لہرانا شکست تسلیم کرنا ہے، ریلی میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ پر جوش انداز میں نعرہ بازی کی گئی، آرمی چیف اور چاروں مسلح افواج کے سربراہان، سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
