وطن عزیز کی خاطر ہر وقت پاک ارمی کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک ذیشان عوان،

Spread the love

ہم صحت کے شعبے سے وابستہ لوگ خدمت کے لیے ہما وقت تیار ہیں محمد ارشد خان، حاجی محمد حنیف، ملک تنویر نوشائی، سٹاپ زوبیہ، مرزا محمد اکمل، راشد اراءیں، اور دیگر کا اظہار خیال اسلام اباد، نمائندہ خصوصی، پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز پمز میں فیڈرل ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پمز کے حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل پیرامیٹیکس کے چیئرمین ملک ذیشان اعوان نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب بھی وطن کو ضرورت پڑی تو ہم اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کریں گے ،پمز ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسییشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف اور پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشائی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سے وابستہ ہم لوگ اپنے وطن کی اپنی ارمی، زخمیوں ،اور مریضوں کی خدمت کے لیے ھما وقت تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہم پمز انتظامیہ کے حکم پر 24 گھنٹے اپنی سروس دینے کو تیار ہیں ال پاکستان پیرامیڈیکس کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد ارشد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرامیڈیکس صحت کے شعبے میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم اپنے وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جب بھی پاک افواج اور پمز کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم مریضوں کے لیے حاضر ہیں انہوں نے تمام واقع شرکاء کا شکریہ ادا کیا پاک میں ریٹائرڈ ملازمین حاجی محمد اشرف، پیر سید خرم شہزاد نقوی، محمد یاسین، سائیں دتہ، سٹاف بشرت خان، مرزا محمد اکمل، وقار حسین، قاضی صبور، سٹاف راشدہ ،حاضر ملازمین میں راجہ نعیم عباسی، مفید الدین صدیقی، راشد اراھیں، سٹاف سمینہ یعقوب، کلرک فیڈرل کے چیئرمین ملک طارق محمود سیالوی، کے علاوہ کثیر تعداد میں ملازمین نے واک میں شرکت کی نرسز کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹاف زوبیہ نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل وقت ائی صحت کے شعبہ میں خاص طور پر نرسز نے اہم کردار ادا کیا اور زخمیوں اور دیگر مریضوں کے لیے دن رات اپنی خدمات پیش کی وطن عزیز میں خدانخواستہ زلزلہ جہاز کریش اور دیگر قدرتی افات سےنمٹنے کے لئے نرسز نے صف اول کا کردار ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں