دو ایٹمی پاورز کے درمیان لڑی جانے والی تاریخی جنگ میں بھارت کو شکست فاش دینے پر ہم افواج پاکستان اور سپہ سالار حافظ عاصم منیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹر منصور احمد ،ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر حنیف ، اسلام اباد، نمائندہ خصوصی، اللہ پاک کے فضل و کرم سے جس بہادری اور جرات کے ساتھ پاک افواج کے نوجوانوں نے ارمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک دشمن بھارت کو شکست فاش دی پوری قوم اس جرات مندانہ اقدام پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں پاک فضائیہ نے تو تاریخ میں نہ بھولنے والی مثال قائم کی اور پائلٹوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر بھارت کے ہوائی اڈے بجلی کا نظام سیٹلائٹ نظام بری طرح متاثر کیا،پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر منصور احمد،صدر ڈاکٹراشوک کمار، ڈاکٹر محمد حنیف, تنویر نوشائی, اور دیگر عہدے داروں نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہاں فضاؤں میں اقبال کے شاہینوں نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا بری افواج نے دشمن کے چھکے چھڑا دیے وہاں ہمیں اپنے گمنام غازیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے ہمارے بحری مجاہد جو ابدوزوں میں دن رات دشمن کی طاق میں رہتے ہیں اور ان سے مقابلے کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں ہم ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ھیں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ ھر مشکل گھڑی میں ھم اپنی فوج اور قومی اداروں کے ساتھ ھیں اور صحت کے حوالے سے انکی مدد کے لئے ھر وقت حاظر ھیں
