پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا

Spread the love

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ،پاسٹر ھنوک ڈیوڈ ،پورے وطن میں اج جشن کا سما تھا کرسچن برادری نے بھی خوشی کی تقریب منعقد کی نائلہ جیسی، اسلام اباد، نمائندہ خصوصی، پاکستان اور بھارت کی جنگ کے بعد پورے ملک میں جشن کا سماں ہے اسی سلسلے میں اج کرسچن برادری نے یو پی چرچ فوارہ چوک راجہ بازار راولپنڈی میں ایک بہت بڑے جشن کا اہتمام کیا ہے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا گیا دعا کی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی اور اللہ پاک کا شکر ادا کیا گیا جس نے پاکستانی عوام کی عزت کو برقرار رکھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاسٹر انوک ڈیوڈ نے کہا کہ جس طرح پاک ارمی فضائیہ اور نیول فورس نے مل کر بھارت کو ناک و چنے چبوائے اس کی مثال نہیں ملتی پمز نرسنگ ایسوسییشن کی قائد میڈم نائلہ جیسی نے کہا کہ وطن عزیز میں اج ایک خوبصورت جشن کا دن ہے ہم نے بھی پاکستانی ہونے کے ناطے اج جشن کا اہتمام کیا وطن عزیز کی اس شاندار خوشی کے موقع پر پاسٹر ھنوک ڈیوڈ پاسٹر شہباز ملک نےوطن عزیز کی سربلندی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہندو کرسچن اور دیگر اقلیتی برادری مشکل وقت میں ایک ہو جاتے ہیں اور ہم سب مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں جشن پاکستان کی اس تقریب میں ایلڈر سکینہ ھنوک ،مسز شہباز ملک، مس بینا فردوس، ایلڈر شکیل، ایلڈر شرجیل ،سیکشن افیسر ایلڈر اعجاز گل ،میڈم نائلہ جیسی، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پاک فوج اور سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور تینوں سربراہان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر پاکستانی جھنڈے کو بلند کر کے نعرے لگائے گئے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں