ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وبیت المال گوجرانوالہ سمیرا اقبال،ضلعی آرگنائزر میڈم گلناز بانو نے انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز شعبہ کا وزٹ کیا

Spread the love

وزیرآباد: ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وبیت المال گوجرانوالہ سمیرا اقبال،ضلعی آرگنائزر میڈم گلناز بانو نے انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز شعبہ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے،وائس چیئرمین افتخار حسین صدیقی،محمد اسلم جتالہ ہمراہ تھے،سمیرا اقبال نے انجمن بہبودی مریضاں کے مختلف پراجیکٹس کا بھی معائنہ کیا،سمیرا اقبال،میڈم گلناز بانو نے کہا کہ دنیا میں خدمت خلق سے بڑا کوئی کام نہیں وزیرآباد ضلع لیول پر انجمن بہبودی مریضاں کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں مفت عوامی خدمت کے پراجیکٹ قابل تحسین ہیں،غریب ومستحق افراد کو جدید معیاری ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے پراجیکٹس بڑے شہروں کے مخیر اداروں کے لئے قابل ترغیب ہیں۔دریں اثناء سمیرا اقبال اور میڈم گلناز بانو نے ینگ بلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سکین سنٹر اورسلیم انور سنڈل میموریل ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ کا بھی وزٹ کیا اس موقع پر صدر محمد نوید،وائس چیئرمین افتخارحسین صدیقی،سنیئر نائب صدر مہر محمد الیاس،ایگزیکٹو ممبرز ملک تنویر احمد،مظفر کھوکھر،عمران رفیق،رؤف بٹ،محمد شعیب ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں