وزیرآباد: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا دورہ وزیرآباد،اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مین بازار، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے نئے تعمیر شدہ دفتر کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ ہسپتال کے امور کا جائزہ لیا، میڈیسن سٹور، رجسٹریشن کاونٹرز سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،۔ انہوں نے ایمرجنسی شعبہ اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ڈی سی نوید احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر عوام کو مختلف مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ میدان عمل میں ہے ہسپتال کے ڈاکٹروں سے ہسپتال کے امور بارے دریافت کیا، وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے ہسپتال عملہ کو شہریوں کو ہر ممکن حد تک ریلیف فراہمی کی تاکید کی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد نے دورہ وزیرآباد کے موقع پر مین بازار کا وزٹ کیا اور تجاوزات بارے انتظامیہ کو ہدایات دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے نئے آفس کا معائنہ بھی کیا گیا اور کمیٹی روم، میٹنگ روم کی کشادگی سے متعلق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ دفاتر کو عوامی سہولت کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔
