
تجھے مرحوم لکھوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے
بھلا جوانی میں بھی ایسا کیوں ہوتا ہے
ایک بار تو اٹھ کر دیکھ اے میرے بھائی احسن
تیری موت کو سارا کالاگجراں جہلم کیسے روتا ہے.. 😭😭😭😭
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
😭😭😭
موت ایک اٹل حقیقت ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن کبھی کبھی موت پر اس وقت حیرت ہوتی ہے جب یہ کسی ایسی زندگی کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہے جس کے بارے میں موت کا تصور دور دور تک نہ ہو ایک صحت مند انسان خوش و خرم زندگی گزارتا جوانی کی دہلیز پر بڑی شان سے کھڑا ہو اور اچانک موت دروازے پر دستک دے کر اس شخص کی زندگی کے اجالوں کو موت کے اندھیروں میں بدل دے تو دیکھنے اور سوچنے والے حیران اور پریشان رہ جاتے ہیں دنیا کی بے ثباتی کے بارے میں کاٸنات کے ہر دانشمند نے لکھا ہے کسی نے شاعری کے ذریعے ہمیں دنیا کی بے ثباتی کے بارے میں بتایا مگر جن کے پیارے بچھڑ جاٸیں ان کے لیے دکھوں کے پل بھی صدیوں پر محیط ہو جاتے ہیں
بات ہو رہی ہے بچھڑنے اور بچھڑ جانے والوں کی اور ان لوگوں کی جو خود تو خاموشی سے اگلے جہاں چلے جاتے ہیں مگر ان کی جدائی کا (گویا)تیر جیسے کلیجے میں لگتا ہے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے بے رنگ اور بے ذاٸقہ ضرور ہوجاتی ہے
احسن بھٹی بھائی آج ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔😭😭😭
میرے شہزادے ہر آنکھ تمھارے لیے اشک بار ہے میرے بھائی تم کم وقت میں دنیا میں اتنی محبتیں بکھیر گئے ہو اللہ پاک تمھاری مغفرت فرمائیں امین
جوان اولاد کا دکھ وہ ہی سمجھ سکتا ہے جو اس دکھ سے گزرا ہو یقین کریں جب میں نماز جنازہ کے بعد احسن بھٹی بھائی کے والد محترم کو ملا ہو اور اس کے بڑے بھائی علی حمزہ کو ملا ہو تو ان کو دکھ میں دیکھ کر کلیجہ منہ کو آ رہا تھا والدین اور بڑے بھائی نے اپنے جکر کے ٹکڑے کے لیے کیا کیا سپنے سجائے ہو گے لیکن اچانک موت درمیان میں آ گئی ۔ والدین کے الفاظ تے کہ بیٹے کو دوبئی واپسی پر جی بھر کے ابھی دیکھا بھی نہیں تھا اللہ اکبر بس اس موقع پر ایک ہی بات کچھ ملاقاتیں ادھوری رہ گئی کچھ باتیں جو سنانی تھی وہ رہ گئی اور اٹل حقیقت موت کا بلاوا آ گیا
رب العالمین عزوجل تمام فیملی کو صبر عطا فرمائے اور ہمارے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
آخر میں ایک اپیل نوجوانوں سے خدارا اپنے آپکو سنبھالو جوانوں جس نے مارا ہے وہ بھی کسی کا بیٹا ہو گا بھائی ہو گا شوہر ہو گا کیا جب اس کے ساتھ ایسا ہو گا تو اس کی فیملی دکھ نہیں دیکھے گئی پلیز اپنے جذبات اور غصہ کو سنبھالو آپکی ایک سو روپے کی گولی نے ایک خاندان ختم کر دیا ۔ اپنے اداروں سے اپیل ہے خدارا سخت سے سخت ایکشن لے آج کل ہر دوسرے بندے کے پاس پسٹل ہے اور لائسنس نہیں ان کے پاس پلیز ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ کل کوئی اور ایسا واقع نا ہو
رب العالمین عزوجل جانے والے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا
