وزیرآباد: پانچ ماہ گزر جانے کے باوجودسابق سپیکر کے گھر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اندارج مقدمہ کے لئے دوبارہ سے ایس پی کمپلینٹ سیل گوجرانوالہ کو درخواست بھجوا دی گئی مدعی وکیل ایڈووکیٹ حامد نواز چیمہ کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل سابق سپیکر کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی گئی جس پر انہوں نے پولیس اسٹیشن احمد نگر اور اعلی افسران کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چند ضلعی افسران ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ ایس ایچ او سوہدرہ مختار باجوہ سمیت دیگر ملازمین بغیر اجازت میرے گھر میں گھس آئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی وکیل مدعی چوہدری حامد ناصر چٹھہ ایڈووکیٹ حامد نواز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکا یاد دہانی کے لئے دوبارہ سے ایس ایچ او احمد نگر اور ایس پی کمپلنٹ سیل گوجرانوالہ کو درخواست بھجوا دی گئی ہے تا کہ مقدمہ کا اندراج ہو سکے جنتی دیر تک مقدمہ کا اندراج نہیں ہوتا ہم انصاف کے لئے تمام مجاز اتھارٹی کو درخواست دیتے رہیں گے اور اگر ہمارے مقدمے کا اندراج نہ ہوا تو ہم اعلی عدالتوں کے ذریعے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لِے رجوع کریں گے
