
اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف الائڈ ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹر عثمان وحید کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
تقریب میں ڈاکٹر خالد حسن، ڈاکٹر امبرین خالد، ڈاکٹر ثمن وقار، ڈاکٹر رضوان احمد کیانی، راجہ امجد محمود، ارشد خان ، مسعود قریشی اور دیگر الائڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے شرکت کی۔ مقررین نے ڈاکٹر عثمان وحید کی شعبہ صحت میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں الائڈ ہیلتھ پروفیشنلز
کے لیے مشعل راہ اور قابلِ فخر شخصیت قرار دیا۔
پمز ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے پریس سیکٹری ملک تنویر نوشائی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے ۔
ڈاکٹر رضوان احمد کیانی نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان کی محنت، لگن اور کامیابیاں تمام شعبے کے افراد کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
