
برطانیہ کے شہر اولڈھم کی بلال جامع مسجد کے تعلیمی پروجیکٹ سیدہ فاطمہ زہراء سینٹر کی تکمیل پر افتتاحی تقریب ممتاز عالم دین اور نامور ماہر تعلیم علامہ صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت اولڈہم ماسک کونسل کے بانی و چیئرمین مولانا قاری عبدالشکور قادری نے کی
لندن عارف چودھری
دوسرے شرکت کرنے والوں میں
مفتی محمد اعظم نقشبندی ،
سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا فیصل یعقوب ،قاری فضیل احمد سیالوی، حافظ منیر حسین نقشبندی، حافظ غلام فرید اعوان،
قاری محمد راسب ،حافظ ضیاء الحق، حافظ سلمان احمد ، قاری اسلم سیالوی، حاجی بشیر جماعتی،
چوہدری محمد اقبال، حاجی عبدالرحمن، حاجی اکبر علی ،
حاجی محمد ارشد، حاجی شکیل احمد ، مصباح الدین سیفی ، اور کثیر تعداد میں دینی مذھبی و سماجی شخصیات نے شرکت ۔ ہمیں رپورٹ کر رھے ہیں عارف چودھری
اپنے صدارتی خطاب میں قاری عبدالشکور قادری نے کہا گزشتہ 10 سالوں میں تعلیمی و تربیتی صلاحیتوں سے لبریز شخصیت علامہ طاہر بغدادی کی سرپرستی میں بلال مسجد کے تمام علماء و اساتذہ اور انتظامیہ کمیٹی کے اراکین نے اہل علاقہ کے مکمل تعاون سے مسلم کمیونٹی کی دینی تعلیمی تدریسی اور تربیتی ضروريات فراہم کرنے کے لئے اعلی خدمات سرانجام دی ہیں
جن کی وجہ سے
بلال جامع مسجد کو انگلینڈ کے بڑے دینی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے ۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے اپنے پیغام میں کہ سیدہ فاطمہ زہراء سینٹر مسلم کمیونٹی کے لئے عظیم تحفہ ہے ۔مفتی اعظم نقشبندی نے کہا کہ یہ سینٹر دختران اسلام کی دینی و تعلیمی ضروريات کو پورا کرے گا ،قاری محمد راسب نے کہا اس سینٹر کی تکمیل و افتتاح سے مسلم کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
حاجی عرفان زر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکیمل میں کلارکسفیلڈ اولڈہم کی تمام مسلم کمیونٹی نے بھرپور تعاون کیا۔
صاحبزادہ طاہر بغدادی نے کہا
کہ ہم نے متفقہ طور پر اس سینٹر کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیاری بیٹی خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہراء رضی اللہ عنہا کے نام سے منسوب کیا ہے تاکہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سیدہ کائنات کا عظیم مقام یاد رہے اور ان کی عظیم سیرت مبارکہ کو اپنے لئے مشعلِ راہ بنائیں۔ علامہ بغدادی نے
مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سینٹر کی تعمیر و تکمیل میں اہم کردار کرنے پر حاجی عرفان زر ،حاجی محمد اسلم ،قاسم مسعود، حاجی عبدالغفور، محمد ساجد، حاجی وسیم اقبال، حاجی سلمان ۔محمد مجاہد ۔ محمد آزاد ،
زبیر اشرف، محد ذیشان، نعیم اقبال، فرخ سلیمان ، راجہ عثمان ،
راجہ معروف، ضیاء محی الدین، اور تمام اہل علاقہ اور شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔اختتامی دعا کے بعد تمام شرکاء کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔
