پاکستان ہاؤس، لندن میں یوم تشکر کی تقریب تقریب میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی پرچم بلند کیا۔پاکستانی کمیونٹی، کشمیریوں، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے حکام اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔پوری پاکستانی قوم کو اس تاریخی لمحے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر فیصل

لندن عارف چودھری
قوم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ کوئی طاقت، کوئی جارحیت اور کوئی اشتعال ہماری خودمختاری اور غیر متزلزل قومی عزم کی بنیادوں کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ہائی کمشنر
ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ہائ کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بے مثال ہمت اور اعلیٰ لگن کے ساتھ افواج پاکستان نے سبز ہلالی پرچم کے وقار اور عزت کو برقرار رکھا۔پاکستانی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل
پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان ہمیشہ سے خطے میں پرامن بقائے باہمی کا خواہاں رہا ہے مگر پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہائی کمشنر
نماز جمعہ کے بعد افواج پاکستان اور پاکستان کی بقا اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعابھی
