اسلام آباد /لندن عارف چودھری
اشاعت التوحید والسنہ پاکستان “پنجاب”کے صدر اور دارالعلوم مفتاح القرآن اسلام آباد کے چیف پرنسپل علامہ خضر حیات نے کہا ہے کہ میں حافظ جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کی جرآت کو سلام پیش کرتا ہوں۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افوج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کامیابی صحابہ لرام کی نقل کرنے پر ملی ہے اور اللہ تعالی نے اس نقالی کی لاج رکھی ہے کیوں کہ بنیان مرصوص کا وصف اللہ تعالی نے صحابہ کے لیے بیان فرمایا ہے۔انہوں نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پہلے بھی گزرے جن میں باجوہ اور آنجہانی پرویز مشرف بھی شامل ہیں لیکن مودی یاد رکھو اب سپہ سالار حافظ قرآن ہے اور ایسا بہادر جرنیل ہی ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہے، ہماری افواج میں ایمان، یقین اور جہاد فی سبیل اللہ کے تین نقطے ہی درحقیقت اسلام پسندی کے آئینہ دار ہیں۔مفتاح القرآن ترنول اسلام آباد سے جاری ہونی والی ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن سے ایک بار پھر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے، بھارتی درندگی اور اس کی دفاعی طاقت کی حقیقت بھی عالمی سطح پر پوری طرح سامنے آئی ہے اور اس کی بغل میں چھپا ہوا اسرائیل بھی بے نقاب ہوا ہے۔علامہ خضر حیات نے کہا کہ آزادی وطن میں علمائے کرام کا کردار، قربانیاں اور ان کی سیاسی ومسلح جد و جہد کا کون انکار کر سکتا ہے،اب بھی سب سے پہلی قربانی علماء اور ان کے خاندان نے دی ہے یہ مملکت صحیح معنوں میں شیخ الہند محمود حسن اور مولانا اشرف علی تھانوی وغیرہ کی کوششوں سے اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی لیکن بدقسمتی سے اول روز سے اس کی باگ ڈور طاغوتی عناصر کے ہاتھ میں رہی۔ دینی مدارس اور اس کے طلباء ہی پاکستان کے سچے وفادار ہیں۔
