وزیرآباد : تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر تین سالہ بچہ جاں بحق،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔وزیرآباد کے نواحی علاقہ سوہدرہ موڑ کے قریب 3 سالہ بچہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ سے محنت کش ثمر کا خاندان سوہدرہ کے قریب سڑک کنارے کھیتوں میں فصل کی کٹائی کر رہا تھا کہ اچانک 3 سال کا ننھا حسن ماہی سڑک پر آگیا اور تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی خاطر سول ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ لواحقین بچے کی میت کو لیکر چنیوٹ روانہ ہوگئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ سوہدرہ مصروف تحقیق ہے۔
