وزیرآباد(: با اثر ملزمان نے بہیمانہ تشدد کر کے 28سالہ شخص کو قتل کر دیا،مضروب کو ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا، ملزمان فرار، پولیس تھانہ علی پور چٹھہ مصروف تحقیق ہے۔وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں حضرت کیلیانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔مقامی با اثر ملزمان کے سرغنہ شانی نامی شخص نے حضرت کیلیانوالہ کے رہائشی مقتول شاہد شاہ کو ڈیرہ پر بلا کر وہاں پہلے سے موجود ملزمان اسد چٹھہ، عصمت چٹھہ کے ہمراہ شہری شاہد شاہ پر وحشیانہ تشدد کیا ملزمان نے ڈنڈوں کے پے در پے وار کر کے شہری کو بری طرح زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔نیم بے ہوش زخمی شہری ہسپتال لے جاتے زخموں کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔۔ذرائع کے مطابق، اس لرزہ خیز قتل کی وجہ چند روز قبل ہونے والی ملزمان و مقتول کی باہمی تلخ کلامی اور ذاتی رنجش بتائی جا رہی ہے۔پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے مقتول کی نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کروا دیا اور قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
