وزیرآباد: موٹرسائیکل چوری کا شبہ مقامی با اثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی ،گھر سے 18 سالہ نوجوان کو اٹھا کر لے گئے ملزمان نے اپنے ڈیرہ پر لے جا کر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ساتھ ویڈیو بناتے رہے ملزمان کی جانب سے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا گذشتہ ماہ کا واقعہ ہے جس میں دو ملزمان نے ضمانت کروا رکھی ہے پولیس ،پولیس نے با اثر افراد کی مبینہ ملی بھگت سے کمزور دفعات لگا کر ملزمان کو ریلیف دیا جبکہ بقیہ ملزمان آج بھی آزاد ہیں مدعیہ خاتون
وزیرآباد کے علاقہ رسولنگر کے رہائشی 18 سالہ نوجوان دانش کو مقامی افراد رانا ساجد و رانا شبیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے اٹھا کر لے گئے اور نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ با اثر افراد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں پولیس کا ویڈیو بارے موقف ہے کہ گذشتہ ماہ کا واقعہ ہے ملزمان کے خلاف مغوی کی والدہ شاہدہ پروین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور ملزمان نے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے جبکہ مدعیہ شاہدہ پروین نے الزام عائد کیا کہ با اثر ملزمان کی مبینہ ملی بھگت سے پولیس نے کمزور دفعات لگائی اور معاملہ کو دبانے کی کوشش کی جبکہ دیگر ملزمان کو تا حال گرفتار نہ کیا گیا ہے مغوی دانش نے اہلخانہ نے اعلی پولیس حکام و وزیر اعلی پنجاب سے واقعہ بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
