برطانیہ کے شہر اولڈھم کونسل کے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مختلف مزاہب کے افراد کو مئیر چیمبر میں خصوصی دعوت دے کر انکی کمیونٹی خدمات پر انہیں تعریفی اعزازی اسناد سے نوازا

Spread the love


برطانیہ کے شہر اولڈھم کونسل کے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مختلف مزاہب کے افراد کو مئیر چیمبر میں خصوصی دعوت دے کر انکی کمیونٹی خدمات پر انہیں تعریفی اعزازی اسناد سے نوازا – تقریب میں اولڈھم کونسل کی لیڈر عروج شاہ اور کونسلر شاھد مشتاق کی خصوصی شرکت

لندن عارف چودھری
تعریفی سرٹیفکیٹ لینے والوں میں ماہر تعلیم محمد رفیق – کمیونٹی لیڈرمزہبی سکالر مولانا محمد اقبال – انڈین کمیونٹی لیڈر سسودیا – مسیحی کمیونٹی لیڈر فادر فل FIIL- چیف ایگزیگٹیو فاطمہ وومن ایسوسی ایشن فوزیہ چودھری – محمد ظہور – سینئر صحافی /اینکر عارف چودھری – اور دوسرے شامل تھے اس موقع پر مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان نے کہا کہ میں نے اپنے مئیر تعنیاتی کے دوران کوشش کی کہ اولڈھم میں رہنے والے وہ لوگ جنہوں نے مختلف شعبوں میں مقامی کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دی انکو مئیر کی جانب سےتعریفی اسناد دوں امید ھے کہ یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رھے گا – میرے ساتھ محمد رفیق موجود ہیں انکی تعلیم کے شعبے میں 35 سالہ خدمات ہیں انکے طالب علم ڈاکٹر انجینئر اور سالیسٹر بن کر کامیاب زندگی گزار رھے ہیں – اور میں سینئر صحافی عارف چودھری کو بھی انکی صحافتی خدمات کا معترف ھوں – کونسل لیڈر عروج شاہ نے کہا کہ مئیر زاھد چوہان نے زندگی کے ھر شعبہ اور مزہب سے تعلق رکھنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جن میں آنٹی فوزیہ چودھری بھی شامل ہیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے بہت کام کیا ھے – آج کی تقریب کے انعقاد پر میں مئیر زاھد چوہان کی شکر گزار ھوں – ماھر تعلیم محمد رفیق نے انہیں خصوصی ایوارڈ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا – اور کہا کہ وہ تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے – مئیر نے اولڈھم کمیونٹی کی خدمت کی وہ قابل ستائش ھے – برطانیہ کے ممتاز مزہبی سکالر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے روح رواں مولانا محمد اقبال نے انکی دینی خدمات پر انہیں ایوارڈ سے نوازنے پر مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کا شکریہ اد کیا اور کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان اولڈھم کے واحد مئیر ہیں جنہوں نے کمیونٹی کے لئے ہر شعبے میں کام کرنے والوں کو سراہا اور انکو عزت دی – ان کے کام کی وجہ سے انکا نام اولڈھم کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا – فادر فل اور سسودیا نے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کو انکو خصوصی ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اولڈھم میں مختلف مزاہب کو ایک پلیٹ فارم میں اکٹھا کرنے کا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے – ماھر تعلیم محمد رفیق کی صاحبزادی سونیا نے کہا کہ میرے والد پنتیس سالوں سے اولڈھم کی کمیونٹی کی خدمات کر رھے ہیں لیکن پہلی دفع مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان نے انکی خدمات پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جن پر میں انکی شکر گزار ھوں – فاطمہ وومن ایسوسی ایشن کی روح رواں فوزیہ چودھری نے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان اور کونسل لیڈر عروج شاہ کا ان اور انکی ٹیم کوخصوصی ایوراڈ دینے پر شکریہ ادا کیا –

اولڈھم کے مئیر کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان نے کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نواز کر بالغ نظری کا ثبوت دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں