بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر سی ڈی سی المرکزجہلم میں PIMA الخدمت اور ریسکیو1122جے تعاون سے اہم سیمینار کا انعقاد

Spread the love


جہلم(بلال رضا)آج مورخہ 17-مئی2025ءکو سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر PIMA الخدمت اور ریسکیو 1122کےتعاون سے دن 12-بجےسے کے کر ڈیڑھ بجے تک ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر سے خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیم،ڈاکٹر عمیر طارق مرزا صدر PIMA جہلم،ڈاکٹرمرزا عبد الکبیر بیگ،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،روبینہ تبسم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،فلک ناز سیٹھی، شاہد جلیل سیٹھی،سعدیہ مزمل، ڈاکٹر عبد الغفور ملک،عبدالغفور چوہان،کرنل محمد عبید مرزا،محمد ارشد احمد مرزا،محمد امین میر،محمد ارشد مبارک،محمد احمد جمیل سینیئر وائس پریذیڈنٹ/ریجنل چیف یو بی ایل وعسکری بینک لمیٹڈ اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔
ریسکیو 1122کے انسٹرکٹر جبران محمود نے حاضرین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ اگر ہم مختلف حادثات میں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد بر وقت دینے کے بارے میں آگاہ ہوں تو بہت سے متاثرین کی جان بچائی جا سکتی ہے ہم ان کو بر وقت ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں اس قابل بنا سکتے ہیں کہ انہیں کسی نزدیک ترین ہسپتال تک پہنچا سکیں۔اس موقع پر انہوں نے عملی طور پر بھی ابتدائی طبی امداد کا مظاہرہ کیا۔
اس پروگرام کے دوسرے سیشن میں جس کا دورانیہ دن ایک بجے تا ڈیڑھ بجے تھا۔بلڈ پریشر کے حوالے سے تھا۔جس میں ڈاکٹر مرزا عبدالکبیر بیگ نے بلڈ پریشر کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔
سیمینار کے اختتام پر سی ڈی سی المرکزجہلم کے صدرڈاکٹر شاہد تنویر نے ریسکیو 1122کی ٹیم، تمام ڈاکٹرز اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔جن کی کوششوں سے اس شاندار اور کامیاب سیمینار کا انعقاد ممکن ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں