وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب نے ضلع ساہیوال کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال : وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب نے ضلع ساہیوال کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران ڈی جی پیسٹ وارننگ نے کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور کاشت کاروں کو کپاس کی فصل پر حملہ آور کیڑوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کرنے کا مشورہ دیا اور رس چوسنے والے کیڑوں کے موثر تدارک کے لیے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مشورہ دیا،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کاشتکاروں کا کپاس کی فصل پر بلا وجہ سپرے کرنے سے ماحول آلودہ ہوتا ہے اور کپاس کی فصل پر خرچہ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ساہیوال رانا شکیل اور ظہور احمد نے اس موقع پر کہا کہ کپاس کی فصل نقد آور فصل ہے اسکی بہتر پیداوار سے ملکی معیشت بہتر ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں