ہڑپہ اسٹیشن اور گردونواح کےطلباء وطالبات کو حصول تعلیم کیلئے درپیش مشکلات کے دیکھتے ہوئے یہاں پر تعلیمی ادارے کے قیام کا فیصلہ کیا۔ چوہدری محمد احسن ایاز
ہڑپہ: ،تفصیل کےمطابق اسلامیہ کالج ہڑپہ اسٹیشن کی اوپننگ تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی نعمان قیصر CA ساہیوال، پیرامین فریدی، محمد شعبان، قاری عبدالغفار صدر فریدی علماء کونسل ہڑپہ اسٹیشن سمیت علاقہ بھر سے اساتذہ طلباء وطالبات معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا چوہدری محمداحسن ایاز ڈائریکٹر اسلامیہ کالج ہڑپہ اسٹیشن نے والہانہ استقبال کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حدیہ نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ادارے کا نام ادارے اور منتظمین کے تشخص کی عکاسی کرتا ہے اسلامیہ کالج کا قیام ہڑپہ اسٹیشن اور گردونواح کے بیسیوں دیہاتوں کے ان طلباء و طالبات کیلئے ایک بہترین تعلیمی ادارہ ثابت ہوگا جو حصول تعلیم کیلئے ساہیوال یا چیچہ وطنی کا جایا کرتے تھے مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری احسن ایاز نے اپنے حصے کا کام کردیا اب یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے انہیں اسلامیہ کالج ہڑپہ اسٹیشن میں ایڈمیشن کروائیں ڈائریکٹر اسلامیہ کالج ہڑپہ اسٹیشن چوہدری محمد احسن ایاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آنے والے مہمانان خصوصی اساتذہ کرام طلباء طالبات معززین علاقہ کا تقریب میں آنے شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی نمایاں خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلباءطالبات کےلئے الگ الگ کیمپس، ایم فل تجربہ کار اساتذہ،خوبصورت اور ہوا دار کمرے،ٹرانسپورٹ کی سہولت، کال کے ذریعے والدین کو حاضری اور تعلیمی کارکردگی کی رپورٹ، طلباء کی امتحان میں اعلی کامیابی کیلئے ٹیسٹ سیریز، سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل سکیورٹی، میٹرک کے نمبرز کی بنیاد پر بہت ساری سکالر شپس اور طباء و طالبات کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہے تقریب کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کے لیے پرتکلف ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا
