پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے پر افواجِ پاکستان نے انتہائی جرا ت مندانہ اور فیصلہ کن انداز میں ردِعمل دیا

Spread the love

وزیرآباد: پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری ساجد گوندل نے افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے پر افواجِ پاکستان نے انتہائی جرا ت مندانہ اور فیصلہ کن انداز میں ردِعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو واضح الفاظ میں الٹی میٹم دیا اور عالمی راہنماوں کی مداخلت کو نظرانداز کرتے ہوئے دفاعِ وطن کا حق ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے جانباز شاہینوں نے بھارت کے اندر گھس کر نہ صرف جدید رافیل طیاروں کو تباہ کیا بلکہ دشمن کے دفاعی نظام ایس-400 اور اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو بھی ناکارہ بنا دیا۔ اس جرا ت مندانہ کارروائی سے نہ صرف بھارت کو ایک تاریخی سبق ملا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی جنگی حکمتِ عملی کو سراہا جا رہا ہے۔چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ دنیا اب پاکستان کی دفاعی سوچ اور جنگی مہارت کو مثال بنا کر اپنے دشمنوں کے خلاف حکمت عملی ترتیب دے گی۔ انہوں نے پاک فضائیہ، بری و بحری افواج اور دیگر تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ قوم ان سپاہیوں کی قربانیوں اور بہادری کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں