فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ریلوے کراسنگ عبور کرتے کار ٹرین سے ٹکرا گئی

Spread the love

وزیرآباد:ملک سکندر وزیرآباد فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ریلوے کراسنگ عبور کرتے کار ٹرین سے ٹکرا گئی،حادثہ میں کار سوار دو افراد بال بال محفوظ رہے کار جزوی طور پر تباہ،آدھا گھنٹہ کی تاخیر سے ٹرین روانہ ریلوے پولیس مصروف تحقیق وزیرآباد کے علاقہ اسلام آباد ماڈل ویلج کے قریب وزیرآباد فیصل آباد ریلوے سیکشن پر پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ ریلوے کراسنگ عبور کرتے کار ٹکرا گئی حادثہ میں کار سوار دو افراد بال بال محفوظ رہے جبکہ کار جزوی طور پر تباہ ہو گئی مقامی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ ریلوے کراسنگ پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول ہیں افراد کا کہنا ہے کہ ریلوے کراسنگ کے دونوں اطراف قد آور درخت ہیں جس کی وجہ سے وہیکلز استعمال کرنے والے ڈرائیورز کو ٹرین کی بابت علم نہ ہوتا ہے جبکہ کراسنگ سے قبل ٹرین کا ہارن بھی نہیں بجایا جاتا کہ شہری محتاط ہو جائیں اور نہ ہی ریلوے کراسنگ سے قبل یا بعد میں کوئی اسپیڈ بریکر ہے جو گاڑیوں کی اسپیڈ کو کنٹرول کرے شہریوں نے پاکستان ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 20 سے زائد دیہاتوں کے مستعمل رستہ پر موجود ریلوے کراسنگ پر پھاٹک کی منظوری دی جائے تاکہ آئے روز حادثات سے بچا جا سکے حادثہ کے بعد رحمان بابا ایکسپریس آدھا گھنٹہ کی تاخیر کے بعد روانہ کر دی گئی ریلوے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں