تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

Spread the love

وزیرآباد(ملک سکندر) تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،دو ملزم گرفتار۔ایس پی صدر گوجرانوالہ شاہد نواز وڑائچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل وزیرآباد ملک محمد فیاض کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اورنگزیب نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ عارف شہید روڈ مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنا نام احسان اللہ سکنہ ٹھٹھی ارائیاں بتایا سے دوران تلاشی 1020گرام چرس برآمد ہوئی جسے گرتار کرکے حوالات بند کردیا۔تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ڈسکہ روڈ نزر البدر فیکٹری کے نزدیک ناکہ لگایا گیا تھا جہاں پر ایک شخص پولیس کو دیکھا کر بھاگا جسے تعاقب کرکے پکڑا گیا جس نے ا پنا نام سلمان سکنہ ٹھٹھی ارائیاں بتایا اسے دوران تلاشی 1120گرام آئس برآمد ہوئی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا دونوں ملزمان کے خلاف زیر د فعہ CNSA/9(2)6اورCNSA/9(1)3 eمقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جرائم سے پاک پنجاب کو کامیاب کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے،منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کا قلع قمع کرنا میرا مشن ہے،نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا ہے منشیات فروش چاہے جتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں