وزیرآباد(ملک سکندر) نورمقدم کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل سے مایوس اور انصاف کے متلاشی افراد کے لئے روشنی اور امید کی کرن ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے نظام انصاف کا بولا بالا اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ناقص تفتیش اور قانونی موشگافیوں کی بنیاد پر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی اعلیٰ عدالتوں سے بریت لوگوں میں مایوسی اور جرائم میں اضافہ کا باعث ہے لوگ عدالتوں سے مایوس ہوکر اپنے فیصلے خود کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور احاطہ عدالت میں قتل کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،شنگین اور سخت سزا کا خوف مجرم کو سزا سے باز رکھتا ہے لیکن ہمارے نظام اں ساف مین بیرونی دباؤ کی وجہ سے سزائے موت کا تصور ختم ہوچکا ہے 99فیصد مجرمان کی سزائے موت اپیل میں موشگافیوں اور تکنیکی خامیوں کی وجہ دے عمر قید اور بریت میں تبدیل ہوجاتی ہے جس سے جرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔خواجہ محمد جمیل نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں کے منصفوں کو سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے احتیاط اور اعتدال کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور ملزمان کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مظلوم لوگوں کی بھی داد رسی کا خیال رکھنا چاہئے،نورمقدم کیس میں پرنٹ میڈیا والیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا کردار بھی انتہائی مثبت رہا ہے اور انہوں نے نام نہاد اشرافیہ کے بگڑے رئیس زادوں کی کرتوتوں کا پول عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے متحرک اور فعل میڈیا کا کردار معاشرے کی اصلاح کے لئے انتہائی اہم ہے اور میڈیا کو اصلاح واحوال کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہئے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
