وزیرآباد(ملک سکندر) وزیرآباد چناب قینچی کے قریب وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثہ میں نوجوان جاں بحق،ڈرائیور کو پولیس تھانہ صدر نے حراست میں لے لیا نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیا وزیرآباد کے علاقہ چناب ٹول پلازہ کے قریب چناب قینچی پر تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل سوار شہری کو ٹکر ماری حادثہ میں شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت علی حسن ولد نذر محمد گھمن سکنہ پھالوکی احمد نگر روڈ کے نام سے ہوئی ہے حادثہ کے بعد وین ڈرائیور محمد یعقوب موقع پر موجود رہا جسے پولیس تھانہ صدر نے اپنی حراست میں لے لیا جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان علی حسن کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
