اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکو کارہ مین بازار کا وزٹ

Spread the love

وزیرآباد(ملک سکندر) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکو کارہ مین بازار کا وزٹ کررہے، چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،صدر سبزی فروش ایسوسی ایشن عمر بٹ،سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم تاجران شیخ بلال احمد،عثمان بٹ ودیگر ہمراہ ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میں تجاوزات کا معائنہ کیا اور ریڑھی بانوں کو وارننگ دی کہ آپ لوگوں کے متعلق کافی شکایات ہیں لہذاء آپ کو انتظامیہ کی جانب سے جو جگہ فراہم کی گئی ہے وہیں پر کام کریں اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعض مین بازار کے دوکان مالکان اپنی دوکانوں کے آگے تھڑی لگانے کے علاوہ ریڑھیاں بھی لگوادیتے ہیں جبکہ پرانی غلہ منڈی میں ریڑھیاں اور ٹھیئے لگانے والے بھی پریشان ہیں اور کہا کہ اگر ایسی ہی صورتحال رہنی ہے تو ہمیں بھی مین بازار میں ہی کام کرنے دیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرمیاں مراد حسین نے میڈیا کو بتایا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وزیرآباد میں آمد جلد متوقع ہے اور مین بازار کا وزٹ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں