وزیرآباد(ملک سکندر) برصغیر پاک وہند کے دوران انگریز دور حکومت میں دریائے چناب پر گجرات اور وزیرآباد کے درمیان میں خانکی کے مقام پر ہیڈ خانکی کے نام سے 8 اضلاع کے 18 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ کو سیراب کرنے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی مینول نہر لوئر چناب بنائی گئی اس نہر پر ہیڈ چھناواں کے مقام پر دونوں اطراف کی آبادیوں کو ملانے کے لئے ڈاٹ سسٹم سے بنایا گیا پل تعمیر کیا گیا جبکہ بعد میں وزیرآباد براستہ کوٹ ہرا پنڈی بھٹیاں فیصل آباد جھنگ چنیوٹ منڈی بہاوالدین گجرات سیالکوٹ حافظ آباد کو ملانے کیلئے ضلع وزیرآباد کے دونوں صوبائی پی پی 35 پی پی 36 اور این اے 66 کے 88 فیصد علاقوں کو اسی بڑی کارپٹ سڑک سے جوڑ دیا گیا ” محکمہ شاہرات کی جانب سے نہر لوئر چناب پر انگریز دور حکومت میں تعمیرکردہ اس ناکارہ قرار دئیے گئے ہیوی ٹریفک کے لیے 2005 میں انتہائی خطرناک قرار دیا گیا اور پل پر بورڈ لگا کر اپنی ذمہ داری سے عہدہ بر آ ہو چکا جبکہ 2015 میں شروع کی گئی وزیرآباد کوٹ ہرا سڑک کی کشادگی کا منصوبہ شروع ہو مگر بدقسمتی سے ہیڈ چھناواں پل سمیت وزیرآباد کوٹ ہرا سڑک کی کشادگی اور تعمیر نو کے تیسرے فیز کا عرصہ دراز سے کنٹریکٹر کی طرف سے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہیڈ چھناواں پل کے دونوں اطراف 22 سو فٹ سے زائد حصہ 35 ماہ بعد بھی عدم تکمیل پر حکومت اور محکمہ ہائی وے کا منہ چڑاتا نظر آتا ہے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام بیوروکریسی اسی ہچکولے کھاتے اور کسی بڑے حادثے کی شکل میں کسی بڑے جانی و مالی سانحے کا منتظر پل قرار دیا گیا ہے نہر لوئر چناب کا ہیڈ چھناواں پل کسمپرسی کی انتہائی حالت میں گرنے کے قریب پہنچ چکا انگریز دور حکومت میں بنایا گیےپل کے حفاظتی بند مختلف حادثات میں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے جو کسی بڑے حادثے کے منتظرہیں جبکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ خطرناک کھڈوں گڑھوں کی بہتات سے ڈاکوؤں رہزنوں کے فیورٹ پوائنٹ میں تبدیل ہوچکی ہے مقامی شہریوں اور 8 اضلاع کے روزانہ ہزاروں سفر کرنے والے مسافروں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے فوری احوال کا مطالبہ کیا ہے —
