پاکستان بھارت جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن منانے اور مسلح فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے لاھوری گرل توا کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد کی جانب سے مانچسٹر میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. شرکاء نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا کیا. اور فنکاروں نے ملی ترانے پیش کیے.


مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور لاھوری گرل توا کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد نے پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے اشتراک سے پاکستان اور مسلح افواج سے اظہار یکجیتی اور جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر ممبر پارلیمنٹ افضل خان وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک. ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ اقدام اور ان کے غرور کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کے سپہ سالار اور پوری قوم کو مبارک باد دی. انکا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو پاکستان نے زبردست سرپرائز دیا اور دنیا بھر کو واضح پیغام دے دیا کہ جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا حشر ایسا ہی ہو گا.
اس موقع پر فنکاروں نے ملی نغمے پیش کیے اور تقریب میں شریک خواتین و حضرات نے پاکستان کے پرچم اٹھا کر انکا ساتھ دیا اور پاکستان اور مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے
شرکاء تقریب نے عہد کیا کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں.
