
لندن عارف چودھری
مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی جانب سے خصوصی دعوت پر عظیمیہ فاؤنڈیش کے جنرل سیکرٹری مرزا بشیر عظیمی نے اپنے وفد کے ھمراہ جن میں مرزا شرجیل عظیمی اور محمد حسین عظیمی تھے نے مئیر پارلر میں خصوصی ملاقات کی اور ان کو انکی کمیونٹی کی خدمات پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے اور مئیر بیج لگائے مہمانوں نے مئیر بک پر اپنے تاثرات تحریر کئے مرزا بشیر عظیمی نے مئیر کونسلر شکیل ملک کا تعریفی سرزٹفکیٹس دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مئیر شکیل احمد نے اپنے مئیر تعنیاتی کے دوران راچڈیل کمیونٹی کی بہت خدمت کی جس پر پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے
