وزیرآبادملک سکندر) عقیدہ ایمان کی استحکامت کانام ہے اہل سنت کا عقیدہ اللہ تعالی کے احکام اور شریعت محمدی پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنا ہے عشق رسول ہی اہل سنت کے اہمان کی بنیادی اکائی ہے جومسلمان عشق اور محبت رسول سے سرشاری میں زندگی گزارتا ہے وہ کامیاب ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اصغر توحیدی نے جامع نقشبندیہ مجددیہ حسام العلوم جمیل القرآن لالہ زار کالونی میں تحفظ عقائد اہلسنت کانفرنس اور سماجی شخصیر حاجی سعید اختر منہاس کی سالانہ ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد حبیب الرحمن قادری، قاری مختار احمد جلالی،قاری محمد علی رضا، محمد شرجیل گوھر،نجم الحسن عطاری، مولانا شاہد فاروق مدنی، اویس رضاعطاری، محمد عمر، محمد حسن زریاب، قاری محمد اعجاز، حافظ عمران ادریس، محمد شہزاد، ڈاکٹر شرجیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ نبی کریم وجہ کائنات ہیں اور رب کریم کے محبوب ہیں اللہ تعالی اپنے محبوب سے محبت کرنےوالوں کو محبوب رکھتا ہے۔حاجی سعید اختر منہاس مرحوم نے تمام زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں گزاری انکی سادہ اور انسانیت سے پیار کی بھرپور زندگی حقیقت میں انسانیت کی معراج ہے انہوں نے اہل سنت عقیدے پر پختگی سے عمل کیا آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں اپنا من تن ڈھال لیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں یہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
