ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن پر ٹیکس عائد کرکے سینیئر سیٹیزنز کے معاشی قتل سے اجتناب کیاجائے

Spread the love

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن پر ٹیکس عائد کرکے سینیئر سیٹیزنز کے معاشی قتل سے اجتناب کیاجائے اور پینشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے…..ڈاکٹر منصور احمد؛
چھوٹے ملازمین کی پینشن میں کم از کم 150 فیصد اضافہ کیا جائے ڈاکٹر اشوق کمار، وزیروں مشیروں کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے پر ائی ایم ایف کچھ نہیں کہتی تنویر نوشائی، پیپلز پارٹی کے دور میں ملازمین کی 100 فیصد پنشن اور تنخواہ بڑھائی گئی تھی ڈاکٹر حنیف، اس مہنگائی کے دور میں پانچ اور 10 فیصد اضافے کا مطلب اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ضیاء الرحمن لودی ،پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے اپنے اجلاس میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وزیروں مشیروں اور اعلی قیادت کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتی ہے تب ائی ایم ایف ان کو کچھ نہیں کہتی لیکن اگر غریب اور چھوٹے ملازمین کی پینشن اور تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تو ائی ایم ایف ان کو منع کرتی ہے یہ عوام کو اور ملازمین کو بے وقوف بنانے کی باتیں ہیں موجودہ حکومت جہاز بار بار کر بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں ان پر جو اخراجات اتے ہیں اس کی ان کو فکر نہیں صرف اور صرف ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں اضافے پر ان کو ائی ایم ایف یاد اتی ہے اور ان کو سخت بخار ہو جاتا ہے یہ ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اگر پنشن اور تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنر ملازمین بھی سڑکوں پر ائیں گے اور حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا

پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر منصور احمد، صدر ڈاکٹر اشوک کمار، سینیر وائس پریزیڈنٹ ضیا لودھی، وائس پریزیڈنٹ غلام مصطفی،میڈم بشرت، سیکرٹری جنرل حاجی حنیف ,اور پریس سیکریٹری تنویر نوشاہی ,بانی گروپ ملک طارق محمود سیالوی اور دیگر عہدیداروں نےصدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کو باور کرایا ھے کہ میدان جنگ میں دشمنان اسلام کے خلاف جو جنگ عوام اور پاک افواج نے اللہُ تعالیٰ کی مدد سے جیتی ھے. اس جنگ کو آپ کی بجٹ اور فنانس ٹیم اپنے ھی بزرگ پنشنرز پر ٹیکس اور نئے قوانین لاگو کر کے اللہُ پاک کی ناشکری اور نافرمانی کی مرتکب ھو رھی ھے.

آئی ایم ایف کے مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ہمیشہ سب سے کمزور اور بے بس طبقہ ہی جنگل کے قانون کی زد میں پھنستا ہے اور اب کی بار پینشنز پر ٹیکس عائد کر کے یہ فرض کفایہ ادا کیا جا رہا ہے
سرکاری ملازمین کی پنشن (جو کہ اس مہنگائی کے دور میں ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ہے)پر مجوزہ ٹیکس اس بات کی دلیل ہے کہ بالا خانوں میں بیٹھے مفادات پرست سیاستدان اور نااہل بیوروکریٹس عوام کے لئے دردِ دل رکھنے کی بجائے اپنی جیبوں کو زیادہ اہمیت و فوقیت دیتے ہیں ۔

جب بھی رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے کی بات ہو یا بڑے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش ہو یا سم بلاک کرنے کی مہم شروع کرنی ہو، ناکامی ہی ہوگی کیونکہ یہ سب مشاغل تو ان اصحاب ِ اقتدار کے اپنے ہیں-یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں
ان کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے،الاؤنسز کے نام پر تنخواہوں سے کہیں زیادہ بڑی رقم ان کی جیبوں میں جاتی ہے۔کئ کئ ماہ کی تنخواہیں اعزازیہ کے نام پر اس لیے دے دی جاتی ہیں کہ ملکی خزانے پر مزید ڈاکے ڈالتے رہیں۔
ٹیکسز کی مد میں قصاب کی چھری اسی کے گلے پر چلتی ہے جو سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی گونگا،اندھا اور بہرا بنا رہے۔
خبردار رہیں
* ایسی خاموشی مزید ظلم کا پیش خیمہ بن جاتی ہے۔اس لیے تمام. رئیٹارڈ ملازمین یک زبان ھو کر سو فیصد پنشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں
* پنشنرز کے مطالبات کو اگر نظرانداز کیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آۓ گا. ھم امید کرتے ہیں کہ حکومت بروقت صحیح فیصلہ کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں