ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی

Spread the love

وزیرآباد(ملک سکندر) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایم پی اے وقاراحمد چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین،ڈی ایس پی سرکل ملک محمد فیاض،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل،امتیاز اظہر باگڑی،انچارج ریسکیو1122محمد فیاض،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ ودیگر نے کی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،اس موقع پر ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع مضبوط بنا دیا گیا ایٹمی پروگرام میں ہمارے جن محسنوں نے کردار ادا کیا قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، میاں نوازشریف نے دھماکے کر کے قوم کر سر فخر سے بلند کر دیا اسسٹنٹ کمشنر مراد جسین نیکوکارہ،ڈی ایس پی ملک محمد فیاض نے کہاکہ پاک فوج نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دے کر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے جس پر پوری قوم پاک فوج کو حراج تحسین پیش کرتی ہے۔مستنصر علی گوندل،امتیاز اظہر باگڑی،ناصر محمود اللہ والے نے کہا کہ 28مئی 1998کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہری لمحہ ہے جب ہم نے دشمن کو بتادیا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا ہے،یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک قومی عہد ہے کہ ہم ہر مھاذ پر اپنے ملک کا دفاع کرینگے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں