وزیرآباد(ملک سکندر)آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گاکیونکہ 27 سال قبل آج کے روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اسلامی ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان گریجوایٹ کالج وزیرآباد پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر کالج میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پروفیسر شیخ ثنا اللہ، پروفیسر ارشد بخاری، پروفیسر گوہر الطاف ،پروفیسر محمداختر مسعود ساجد چیمہ،پروفیسر عبدالشکور، پروفیسر ڈاکٹر حافظ حامد رحمن پروفیسر اصغر سدید،ّ پروفیسر شعیب عاشق بٹ،پروفیسر مبشر سلیم ، ڈاکٹرعاطف عارف،پروفیسر عاصم علی،پروفیسر علی حسنین،پروفیسر راشد عباس چیمہ ،پروفیسر توصیف،پروفیسر ولیدملک اور سیف السلام بھی موجود تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمدنے کہا کہ آج ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور نا قابل تسخیر بن چکا ہے ہمارے دشمن سن لیں کہ پاکستان ایک آزاد ، خودمختار اور خوددار ملک ہے وہ اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے 10 مئی کو ہندوستان کے اندر گھس کر اسے نا قابل تلافی نقصان پہنچا کرمودی کے ناپاک عزائم کو ملیا میٹ کر دیا جسے وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ دریں اثناء اس موقع پر پوری قوم کے ساتھ ملکر قومی ترانہ پڑھا گیا بعدازاں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی۔
