انسداد پولیو کی مہم کے تیسرے دن ضلع ساہیوال میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی

Spread the love

ساہیوال:انسداد پولیو کی مہم کے تیسرے دن ضلع ساہیوال میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔ ساہیوال اور چیچہ وطنی کی یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور پچھلی مہمات میں رہ جانے والے بچوں تک بھی رسائی حاصل کی گئی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز متعلقہ محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع ساہیوال کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے اور یہ قومی فریضہ سنجیدگی سے انجام دیا جائے گا۔ فیلڈ ٹیموں نے قابل تحسین مستعدی سے کام کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مجید نیازی نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کے دوران 5 لاکھ 32 ہزار 772 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھاجن میں سے 4 لاکھ 94 ہزار 734 بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہےجو 93 فیصد بنتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اگلے دو دنوں (کیچ اپ ڈیز) میں اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں