اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈ (پیڈز وارڈ) کا اچانک دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال: اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈ (پیڈز وارڈ) کا اچانک دورہ کیااور صفائی ، ادویات کی مفت فراہمی اورمریض بچوں کو دی جانے والی دیگر طبی سہولتوں اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاجس دوران انہوں نے مریض بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی آرا و شکایات بھی سنیں۔اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اور بچوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے ۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کو مزید بہتر بنانے اور طبی سہولتوں کی فراہمی کو شفاف بنانے پر زور دیا۔انہوں نےواضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ہسپتالوں کی بہتری کے لیے عوام کی رائے نہایت اہم ہےجس کے لیے انتظامی افسران کے دورے جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ریجن کا ایک اہم طبی مرکز ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مریض رجوع کرتے ہیں، خصوصاً بچوں کے وارڈ میں شدید امراض میں مبتلا بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں