کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ بازاروں میں زیر تعمیر ڈرین کے کام کو جلد مکمل کیا جائے

Spread the love

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ بازاروں میں زیر تعمیر ڈرین کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ اسے مون سون سے پہلے فنگشنل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں میں اعلیٰ کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے اور سڑکوں سے ملبہ بھی فوری اٹھایا جائے۔ انہوں نے سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان کو پاک پتن روڈ پر جاری کام ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر میں زیر تعمیر مال منڈی چوک، کالج چوک اور کمپری ہنسو چوک کے کام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے پی ایچ اے حکام کو شہر میں زیادہ سے زیادہ سایہ دار درخت لگانے کی ہدایت کی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے ساہیوال واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی حکام کو صفائی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ریڑھی بانوں کو مختص پوائنٹس پر کھڑا کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں