وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تعمیر بیت المساکین پراجیکٹ کے تحت مفتیاں دینہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تعمیر بیت المساکین پراجیکٹ کے تحت مفتیاں دینہ میں انتہائی مستحق معذور فیملی کے لئے مکان کی تعمیر کا کام شروع ہے ۔ اس سلسلے میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مستحق فیملی کا سربراہ ایک حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے پچھلے 3 سال سے کام کرنے کے قابل نہیں تھا اور کرائے کے مکان میں ایک کمرے میں اپنی 3 جوان بچیوں اور 2 بچوں کے ساتھ انتہائی کسمپرسی کے عالم میں ناقابل بیان دکھ اور تکالیف جھیل رہا تھا وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین سلیم انور کسانہ نے انھیں مخیر دوستوں کے تعاون سے ویل چیئر مہیا کی اور ان کے مکان کی تعمیر کا آغاز کیا ہے
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم انور کسانہ نے کہا کہ ان کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت اور بے سہاروں کا سہارا بننا ہے انھوں نے اپنے مخیر دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن 14 مختلف فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جن میں سرفہرست پینے کے پانی کے منصوبے، یتیم اور مستحق بچیوں کے لئے باعزت روزگار پروگرام، ویل چئیرز پراجیکٹ، قرض حسنہ اور کفالت یتیم کے منصوبے شامل ہیں ۔
اس موقع پر عابد حسین عابدی شاندار ٹینٹ سروس دینہ نے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ساری ٹیم کو انتہائی مستحق فیملی کی نشاندہی اور داد رسی پر خراج تحسین پیش کیا اور مخیر افراد سے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں